عمران خان کے دوسرے چیک اپ کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی،علیمہ خان نے پارٹی چیئرپرسن بننے کا نہیں کہا، بیرسٹر گوہر
Web Desk
24 February 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دوسرے چیک اپ سے متعلق ہمیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، حکومت نے تاریخ کا ذکر کیا تھا لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ رات کو اس طرح لے کر آئیں گے، علیمہ خان نے مجھے استعفیٰ دینے اور خود پارٹی کا چیئرپرسن بننے کے بارے میں کبھی نہیں کہا۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ پھر وہی ہے کہ بانی کا علاج فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل میں کروایا جائے، ہمیشہ لوگوں کو کہتا ہوں کہ آواز ضرور اٹھائیں لیکن زبان نہ چلائیں، تمام فریقین کو لحاظ کرنا چاہیے تاکہ ملک آگے چل سکے۔
انہوں ںے کہا کہ بانی کے علاج اور ملاقات میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں اگر ان کے علاج کے لیے ایک شخص کو بلایا جائے تو دوسرے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، رہائی فورس کا معاملہ پارٹی میں ڈسکس کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کوئی بھی ایسی چیز نہ ہو جو غیر قانونی و غیر آئینی ہو، ہم ہر فورم پر جائیں گے اورآواز اٹھائیں گے، سڑکوں پر بھی آئیں گے پارلیمنٹ بھی جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چیئرمین نہ ہوتا تو بانی کی رہائی کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر بہت کچھ کہتا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ حالات بہتر ہوں جو کچھ ہمارے کنٹرول میں ہے ہم کر رہے ہیں۔ بڑی کوشش کی کہ بانی کو اسپتال منتقل کیا جائے، لیکن چیزیں رہ گئیں شاید کچھ ہم سے غلطیاں اور کچھ ان سے غلطیاں ہوئیں۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے سیاسی مقدمات سے نکلنے کے لیے بھی سیاسی راستہ ڈھونڈنا چاہیے۔ عمران خان بانی سیاست سے دور نہیں ہوسکتے وہ ملکی سیاست کا مین آف دی میچ ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان نے مجھے ہٹانے کی کبھی کوئی بات نہیں کی کیوں کہ یہ عہدہ بانی کی امانت ہے جب کہیں گے چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت کو علیمہ خان سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026