وزیراعلیٰ اور سپیکر خیبر پختونخوا کی گرفتاری جمہوریت نہیں: بیرسٹر گوہر
Web Desk
20 October 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ اور اسپیکر کی گرفتاری کسی صورت جمہوریت نہیں، جبکہ ایک مخصوص عنصر ملک اور اس کے سب سے بڑے ادارے کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مخالفین کے پاس پہلے ہی وفاق، پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حکومتیں تھیں، لیکن تحریکِ انصاف سے اس کی واحد صوبائی حکومت بھی چھین لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک محبِ وطن جماعت ہے جو ہمیشہ ریاست اور مسلح افواج کی قربانیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ملک کی مضبوطی اور معیشت کی ترقی چاہتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر اور مذاکرات کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے اور بانی کا اعتماد حاصل رہنے تک وہی اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہی حکومت یا سیاسی قوتوں سے مذاکرات کا کامل اختیار دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ ان کی درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دے کر سماعت کی جائے اور پارٹی رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ روکا جائے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026