LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ملاقاتیں روکنا مجرمانہ فعل ہے، ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا

Web Desk

17 March 2026

راولپنڈی: بیرسٹر گوہر نے ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کو روکنا مجرمانہ فعل ہے اور دروازے بند کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ کشیدگی بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک مزید تقسیم اور بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتوں سے بار بار رجوع کے باوجود تسلی بخش ریلیف نہیں ملا، اور اگر انصاف کے دروازے بند کیے گئے تو عوام میں بے چینی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ ملک، قوم اور جمہوریت کے مفاد میں مثبت کردار ادا کرے۔

انہوں نے خطے کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں اور پاکستان کو درپیش خطرات کا تدارک کیا جانا چاہیے، جبکہ چین کی جانب سے مسائل کے حل کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔