LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر

Web Desk

25 August 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک، پارلیمان، آزاد عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ فی الحال جوائنٹ اپوزیشن کا اتحاد صرف قومی اسمبلی اور قانون سازی کی حد تک محدود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن تحریکوں اور سیاسی امور کا تمام اختیار اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دے رکھا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی گفتگو میں شائستگی برقرار رکھیں اور نعرے بازی سے گریز کریں۔