حکومتی کفایت شعاری اقدامات بہت کم اور بہت دیر سے آئے، بیرسٹر گوہر
Web Desk
10 March 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات کو “Too little, too late” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بہت کم اور بہت دیر سے کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 42 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ایسے حالات میں حکمرانوں اور وفاقی وزراء کو عوام کے حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنی چاہئیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ کر کے پیٹرولیم کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے جبکہ اس کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے قانونی کوششیں جاری ہیں اور اب تک وہ 15 مرتبہ سپریم کورٹ اور 20 مرتبہ ہائیکورٹ جا چکے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026