مصطفیٰ کمال نے پمز دورے سے پہلے ہی استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا: بیرسٹر عقیل
Web Desk
29 August 2026
وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے پمز ہسپتال کے دورے سے پہلے ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کل تک متوقع ہے، اور یہ واقعہ حکومت کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر سیکرٹری صحت کو ہٹایا جا سکتا ہے تو پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کو عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا گیا۔ قیدیوں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیل رولز کے مطابق تمام قیدیوں کے حقوق برابر ہیں اور ضرورت پڑنے یا میڈیکل بورڈ کی سفارش پر قیدی کو سرکاری يا دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026