LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس 12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ سپریم کورٹ: ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف

نیویارک میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

Web Desk

1 September 2026

نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے مشہور سیاحتی اور کاروباری مرکز ’ٹائمز اسکوائر‘ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے کے نتیجے میں بینک آف امریکہ کی 32 سالہ نائب صدر ایرن پیاسینٹی (Erin Piacenti) چاقو کے حملے میں ہلاک ہو گئیں۔

امریکی میڈیا اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے مطابق ایک مسلح خاتون نے ٹائمز اسکوائر کے قریب اچانک اور بغیر کسی اشتعال کے راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس اچانک حملے کی زد میں آ کر بینک آف امریکہ کی بزنس سلیکشن اینڈ کنفلکٹس یونٹ کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

موقع پر موجود پولیس حکام کے مطابق حملہ آور خاتون دو چاقو لہراتے ہوئے اہلکاروں کی جانب بڑھی اور کئی منٹ تک ہتھیار پھینکنے کی تنبیہ پر عمل کرنے سے انکار کیا۔ پولیس نے ملزمہ کو قابو میں لانے کے لیے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور خاتون بھی ماری گئی۔ نیویارک کے میئر اور پولیس کمشنر نے اس واقعے کو مکمل طور پر بے ترتیب اور بلااشتعال قرار دیتے ہوئے فورس انویسٹی گیشن ڈویژن کو تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بینک آف امریکہ کی انتظامیہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں اپنی سینئر خاتون عہدیدار کی اچانک ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔