LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

رمضان سے قبل بینک اکاؤنٹس سے زکوة کٹوتی کا اعلان

Web Desk

17 February 2026

حکومت نے رمضان سے قبل بینک اکاؤنٹس سے زکوة کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے۔ سال 1446-47 ہجری کے لیے نصاب زکوة مقرر کر دیا گیا ہے۔

رواں سال یکم رمضان کو نصاب زکوة 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا گیا ہے، جو چاندی کی موجودہ قیمت کے اعتبار سے طے کیا گیا ہے۔بینک اکاؤنٹس میں اگر رقم نصاب سے کم ہوگی تو زکوة کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ مقررہ نصاب رقم رکھنے والے اکاؤنٹس سے یکم رمضان کو زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔زکوة کی ممکنہ کٹوتی کی تاریخ 19 یا 20 فروری 2026 ہوگی، جو چاند نظر آنے کے مشروط ہے۔ یہ کٹوتی سیونگ اکاؤنٹس، منافع و نقصان میں شراکت (PLS) اور اسی نوعیت کے تمام اکاؤنٹس پر لاگو ہوگی۔

کٹوتی شدہ رقم فوری طور پر اسٹیٹ بینک کے مرکزی زکوة اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی۔