ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش کا بھارت ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان، آئی سی سی کو باضابطہ آگاہ کردیا
Web Desk
4 January 2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بنگلادیشی بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
بی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر منعقد ہوا، جس میں بھارت اور سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والی پیش رفت پر غور کے بعد بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ بنگلادیش کی قومی ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق اس فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ آئی سی سی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد اس معاملے پر جواب دے گی۔
دوسری جانب بنگلادیش کے مشیر برائے کھیل نے بھی اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جارحانہ اور فرقہ وارانہ پالیسیوں کے تناظر میں کیے گئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند حلقوں کے دباؤ کے باعث آئی پی ایل سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ریلیز کیے جانے کے بعد بھارت اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے مطالبہ کرے گا کہ ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ بنگلادیش کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز اس وقت بھارت میں شیڈول ہیں، جن میں تین میچز کولکتہ اور ایک میچ ممبئی میں ہونا ہے۔
بنگلادیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ لٹن کمار داس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سیف حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلادیش کے گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی شامل ہیں۔
بنگلادیش کا پہلا میچ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم بھی بھارت کا دورہ نہیں کرے گی اور اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ
13 October 2026
ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
13 October 2026
بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا
13 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
13 October 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
13 October 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026