LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

بنگلادیش میں نوجوان سیاسی رہنما کی ہلاکت، ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے، سرکاری و میڈیا دفاتر نذرِ آتش

Web Desk

18 December 2025

بنگلادیش میں نوجوان سیاسی رہنما شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، جہاں عوامی لیگ اور مختلف میڈیا اداروں کے دفاتر کو آگ لگا دی گئی، توڑ پھوڑ کی گئی اور اہم سڑکیں بند کر دی گئیں۔ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے شریف عثمان ہادی کے حق میں نعرے لگائے اور انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عثمان ہادی پر حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجشاہی میں مظاہرین کی جانب سے شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ کو بھی نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر حکام نے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

شریف عثمان ہادی جولائی میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے والی طلبہ تحریک کے اہم رہنما تھے اور طلبہ رہنماؤں کے قائم کردہ سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے ترجمان بھی تھے۔

عثمان ہادی کو گزشتہ جمعے ڈھاکا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی آپریشن کے بعد مزید علاج کے لیے ہفتے کے روز سنگاپور منتقل کیا گیا، تاہم وہ آج دورانِ علاج انتقال کر گئے۔