بنگلہ دیش نے بھارت کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا
Web Desk
9 January 2026
بنگلہ دیش نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بھارت کے لیے ویزا پابندیوں میں مزید توسیع کرتے ہوئے ویزا خدمات معطل کر دی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت میں مزید تین اہم سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
تازہ فیصلے کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے سوا تمام اقسام کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق کولکتہ میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا خدمات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، جبکہ ممبئی اور چنئی میں سیاحتی سمیت دیگر تمام ویزا سہولیات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جن بھارتی شہروں میں بنگلہ دیشی سفارتی مشنز کو سکیورٹی سے متعلق واقعات اور خطرات کا سامنا رہا، وہاں ویزا خدمات روک دی گئی ہیں اور یہ اقدام مکمل طور پر حفاظتی بنیادوں پر اٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر کو بھی بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن، تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن اور سلی گوڑی میں قائم ویزا سینٹر میں ویزا اور قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز بند، خلاف ورزی کرنیوالے جہاز تباہی کیلئے تیار رہیں: ایرانی پاسداران انقلاب
17 October 2026
او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش
17 October 2026
خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران
17 October 2026
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے
17 October 2026
خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ
17 October 2026
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
17 October 2026