حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر کی 39 روزہ ہڑتال مؤخر
Web Desk
16 July 2026
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچستان بھر میں جاری اپنی 39 روزہ طویل ہڑتال مؤخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ وائی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق، صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور غریب مریضوں کے وسیع تر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہڑتال سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے اور ڈاکٹروں کے عدم تحفظ کے خلاف گزشتہ 39 روز سے جاری تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم کروانے کے لیے بنائی گئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شامل تھے، جنہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں کے ساتھ طویل مذاکرات کیے اور ان کے تحفظ سمیت دیگر مطالبات پر پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد وائی ڈی اے نے اعلان کیا ہے کہ کل سے بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) سمیت تمام طبی سہولیات اور سروسز معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی، جس سے طویل عرصے سے پریشان حال مریضوں کو بڑی راحت ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن
19 August 2026
وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
19 August 2026
محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ
19 August 2026
انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار
19 August 2026
حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا
18 August 2026