LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ترجمان بلوچستان پولیس کا کانسٹیبل کے استعفے کی خبروں کے متعلق بیان جاری

Web Desk

10 July 2026

ترجمان بلوچستان پولیس نے کانسٹیبل کے استعفے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، بلوچستان کانسٹیبلری کے ایس پی یو (SPU) اہلکار محمد ادریس نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں مسلسل غیر حاضری اور محکمانہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر پہلے ہی ملازمت سے برخاست کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مذکورہ کانسٹیبل غیر حاضری کا عادی تھا اور 19 فروری 2025 کو پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد سے اب تک مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 36 روز جبکہ 23 مئی 2026 سے مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا۔ اتنی مختصر مدت کی ملازمت کے دوران مسلسل غیر حاضری محکمانہ قوانین کے سراسر منافی ہے، جس کے باعث کارروائی کرتے ہوئے انہیں 23 مئی 2026 کو ہی نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا اور برخاستگی کے بعد سے انہوں نے تاحال محکمہ پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔