بلوچستان میں آپریشن ’شعبان‘ جاری، ایک دن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
12 July 2026
بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن ’شعبان‘ پوری قوت سے جاری ہے، جس کے دوران تازہ ترین فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور دور دراز راستوں میں چھپے ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے بعد ایک ہی دن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ ہلاک شدگان کا تعلق مبینہ طور پر ’فتنہ الہندوستان‘ سے بتایا گیا ہے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے جھنڈے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں مجموعی طور پر 93 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں، جن میں اکیلے آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 57 ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی اس کامیابی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک صوبے سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور امن کے دشمنوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026