بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
7 March 2026
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو کارروائیاں کرتے ہوئےبھارتی سرپرستی میں سرگرم پندرہ دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5 مارچ کو خفیہ اطلاع پر ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے بارہ خوارج مارے گئے۔ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بسیمہ میں کیا گیا جہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مختلف ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ شدید مقابلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
21 July 2026
کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا
21 July 2026
نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری
21 July 2026
بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام
21 July 2026
قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ
21 July 2026
فارم 47 کی پیداوار جماعت کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے: شرجیل میمن
21 July 2026
انمول پنکی کا دوران تفتیش منشیات کا نیٹ ورک چلانے کا اعتراف
21 July 2026
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
21 July 2026