بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی عائد
Web Desk
3 July 2026
محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے ایک باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق، اب کسی بھی طالب علم کو تھپڑ مارنے، چھڑی یا کسی بھی دوسری چیز سے جسمانی سزا دینے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔ جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تذلیل کرنے، انہیں دھمکیاں دینے یا کسی بھی قسم کی ذہنی اذیت پہنچانے کو بھی سزا کے زمرے میں شمار کیا جائے گا اور اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اسکولوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پرتشدد طریقوں کے بجائے دوستانہ، مثبت اور غیر تشدد پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے۔ اساتذہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ طلبہ کے ساتھ خوش اخلاقی اور مثبت طرزِ عمل اپنائیں تاکہ بچوں کے لیے سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جسمانی سزا سے متعلق موصول ہونے والی ہر شکایت پر فوری تحقیقات کی جائیں گی اور اس کی رپورٹ متعلقہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر (DEO) کو ارسال کی جائے گی۔ اس نظام کو شفاف بنانے کے لیے محکمہ تعلیم نے بلوچستان کے ہر اسکول میں شکایات کے اندراج کے لیے ‘کمپلینٹ رجسٹر’ رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اساتذہ، والدین اور طلبہ میں بچوں کے حقوق سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے خصوصی آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ اور دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایف آئی اے کارروائی، نجی پیٹرولیم کمپنی سے ٹیکس چوری کے اربوں روپے کی ریکوری
3 July 2026
آئی پی پی میں شمولیت کرنیوالوں میں سب سے بڑا نام سردار تنویرالیاس کا ہے: رانا ثناء اللہ
3 July 2026
’میری عمر پر تنقید چھوڑ کر کچھ نیا سوچیں‘ بشریٰ انصاری کا ناقدین کو مشورہ
3 July 2026
کراچی میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار
3 July 2026
اوکاڑہ میں اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کے دوران 2 رشوت خور سرکاری ملازمین گرفتار
3 July 2026
دکی میں منگنی سے واپس آنے والی وین کھائی میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی
3 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے
3 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن: 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ
3 July 2026