پولیس ایپلیکیشنز سے عوام کی شکایات کم کرنے میں مدد ملے گی: سرفراز بگٹی
Web Desk
29 August 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جدید پولیس ایپلیکیشنز کے متعارف ہونے سے عوام کی شکایات اور خواتین کی ہراسگی جیسے واقعات میں نمایاں کمی آئے گی۔ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس احسن اقدام پر بلوچستان پولیس کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ صوبے کے اے آئی (AI) سسٹم کو دیگر صوبوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سکالرشپ پروگرام کے ذریعے طالبات دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ سرفراز بگٹی نے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ شہدا کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں، حکومت ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
18 September 2026
تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
18 September 2026
وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا
18 September 2026
پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری
18 September 2026
لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل
18 September 2026
امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
18 September 2026
اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی
18 September 2026