LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے، وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے، سرفراز بگٹی

Web Desk

11 February 2026

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوئی میں گیس کی عدم فراہمی، سکالرشپ اور ملازمتوں میں سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے اور وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔

سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین طے شدہ معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوئی ٹاؤن کے باسی گیس سے محروم ہیں، آج بھی خواتین لکڑی پر روٹی پکانے پر مجبور ہیں، اور معاہدے کے باوجود وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونا تشویشناک ہے۔ انہوں نے سکالرشپس، سن کوٹہ اور مقامی بھرتیوں میں تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ جب تک معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوگا، نئے معاہدے نہیں ہوں گے۔

سرفراز بگٹی نے سن کوٹہ کے تحت خالی آسامیوں پر فوری مقامی بھرتی کی ہدایت کی اور مقررہ ٹائم لائن میں عملی پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں دیگر آپشنز پر غور کا عندیہ دیا۔

پی پی ایل حکام نے یقین دہانی کرائی کہ گیس فراہمی کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور تمام زیر التواء امور جلد نمٹائے جائیں گے تاکہ عوامی مسائل کا فوری ادراک اور حل ممکن ہو سکے۔