بلوچستان حکومت کا تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ
Web Desk
16 March 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں صوبے سے تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 679 پرائمری اور 409 مڈل اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے حکام کے مطابق گزشتہ 15 سال کا تعلیمی عدم توازن ختم ہو جائے گا۔ اجلاس میں آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں واپس لانے کے لیے 5 سالہ پروگرام اور طالبات کے لیے ماہانہ وظیفہ دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور ہر بچے کو اسکول پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے 174 ارب روپے کی لاگت سے 308 نئی اسکیموں پر بریفنگ دی، جبکہ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی تاکہ دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو بھی ترقی کے یکساں مواقع میسر آسکیں۔
متعلقہ عنوانات
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026