جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پھسلے نہیں بلکہ دل کے عارضے کے باعث بے ہوش ہوئے : فیملی ذرائع
Web Desk
13 February 2026
اسلام آباد: سابق چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ کے اہلِ خانہ کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وہ پھسلنے کے باعث نہیں گرے تھے بلکہ دل کے برقی نظام میں خرابی کے باعث اچانک بے ہوش ہو گئے تھے۔
برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے فیملی ذرائع نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر سابق آرمی چیف کی صحت سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں سے اجتناب کریں اور ان کی طبی رازداری کا احترام کریں۔
ذرائع کے مطابق پیر 9 فروری کی شام جنرل (ر) باجوہ طبیعت میں ناسازی کے باوجود معمول کی سیر اور ورزش کے لیے گئے۔ رات گئے انہیں متلی محسوس ہوئی اور وہ واش روم گئے جہاں قے کے بعد بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے کانوں سے خون نکلتا دیکھا گیا، جس کے بعد انہیں تقریباً 15 منٹ کے اندر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی کھوپڑی میں تین باریک فریکچر آئے، تاہم خوش قسمتی سے دماغ میں خون کے لوتھڑے نہیں بنے جو جان لیوا ثابت ہو سکتے تھے۔ اس وقت انہیں مکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور مناسب علاج جاری ہے۔
اس سے قبل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بھی صحت سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ سابق آرمی چیف کو رہائش گاہ پر گرنے کے بعد سی ایم ایچ میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026