باجوڑ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید، ایک بچی جان بحق
Web Desk
17 February 2026
راولپنڈی: باجوڑ ضلع میں 16 فروری 2026 کو بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد گروپ نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
ہمارے بہادر سپاہیوں نے دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ حملہ آوروں نے آخری حربے کے طور پر بارودی گاڑی کو چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا اور 11 بہادر اہلکار شہید ہو گئے۔
اس دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتیں بھی شدید متاثر ہوئیں، جس میں ایک معصوم بچی جان بحق اور سات دیگر افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش اور صفائی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفاقی ایگزیکٹو کمیٹی کے منظور شدہ “عزم استحکام” وژن کے تحت پاکستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔
پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شہداء اور معصوم شہریوں کی قربانیوں سے وطن کی حفاظت کے لیے عزم اور بھی مضبوط ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026