دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
Web Desk
5 July 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے دونوں اہم دوروں کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان اسد شفیق اور سابق کپتان مصباح الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری، محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث اس بار اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026