لاہور کی کافی سیر کرلی ، واپس جائیں کے پی کے عوام پر توجہ دیں: عظمیٰ بخاری
Web Desk
28 December 2025
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسٹریٹ موومنٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی بہت سیر ہو چکی، اب واپس جا کر خیبرپختونخوا کے عوام کی داد رسی کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ “ماشاءاللہ اسٹریٹ موومنٹ! کل رات بنگلہ دیش کی تصاویر لگا کر خوشیاں منائی جا رہی تھیں، لیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے۔”
وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ موومنٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں ملا، لاہور کو پاکستان کا یورپ کہا جاتا ہے، اس کی بہت سیر ہو چکی، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیا جائے، بہت پروٹوکول میں شہر دیکھ لیا، اب واپس جا کر خیبرپختونخوا کے عوام کی بات بھی سنیں اور ان کے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پنجاب کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے پہلے روز پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین سے ملاقات کی، اس کے بعد مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور شہر کے تاریخی مقامات کے دورے بھی کیے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026