بسنت کا وقت ختم، اب پتنگ اڑانے پر سخت ایکشن ہو گا، عظمیٰ بخاری
Web Desk
9 February 2026
لاہور: وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ بسنت کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، کیونکہ پتنگ بازی پر سخت ایکشن ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے لاہور کے عوام، پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “شکریہ لاہور، شکریہ پاکستان، شکریہ اوورسیز پاکستان۔” انہوں نے غیرملکی مہمانوں اور سفیروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں اور محفوظ بسنت منانے پر لاہوری مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ الحمداللہ بسنت کامیاب اور محفوظ ترین انداز میں منائی گئی، جبکہ امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے بھی لوگ لاہور بسنت منانے آئے۔ شہریوں نے حکومتی ایس او پیز اور ہدایات پر بھرپور ذمہ داری سے عمل کیا۔
عظمیٰ بخاری نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے محنت سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کیا ہے اور ترقی، خوشحالی اور امن کو ووٹ دیا ہے، جبکہ ملک کو کمزور کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026