کے پی حکومت رمضان پیکج کی تقسیم تو دور، اعلان بھی نہیں کر سکی، عظمیٰ بخاری
Web Desk
21 February 2026
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر “رمضان نگہبان پیکج” کی مستحقین کی دہلیز تک فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہاں کی حکومت کا فوکس عوام کو ریلیف دینے کے بجائے “بانی پی ٹی آئی” کی جیل میں آسائشوں اور “رہائی فورس” جیسے سیاسی ایجنڈوں پر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے پی میں ابھی تک مستحقین کا ڈیجیٹل ڈیٹا تک جمع نہیں کیا جا سکا، جبکہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے سروے مکمل کر کے 42 لاکھ خاندانوں کی نشاندہی کر لی ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 74 سہولت بازار فعال ہو چکے ہیں اور “مریم کے دسترخوان” کے ذریعے ہر تحصیل میں روزانہ دو ہزار افراد کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026