عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
Web Desk
16 February 2026
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک کے ساتھ 70 فیصد ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی مکمل 6/6 ہے۔
شیخوپورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے بتایا کہ طبی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے جاری علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں اور ذاتی معالجین کو بھی طبی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے ملکی سیاسی و اقتصادی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی استحکام، معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر بھی ملک کا حصہ ہیں۔وزیر قانون نے موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش کو غیر آئینی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کو آئین و قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے اور انصاف کی فراہمی کے نظام میں بار اور بینچ کے باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026