جیل اور عدالتی نظام میں اصلاحات سے آسانیاں پیدا ہوں گی: وفاقی وزیر قانون
Web Desk
3 July 2026
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالادستی پر کامل یقین رکھتی ہے اور جیلوں سمیت عدالتی نظام میں اصلاحات کے ذریعے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جیل اصلاحات سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیلوں میں قیدیوں کے لیے صحت، معیاری تعلیم اور فنی تربیت (وکیشنل ٹریننگ) کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ عالمی تقاضوں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق قیدیوں کے حقوق کو شفاف طریقے سے ڈیلیور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے مجموعی نظامِ انصاف میں احتساب کے عمل کو بروقت، بلاامتیاز اور شفاف طریقے سے یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ڈسکہ: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے میاں بیوی اور بیٹی کو کچل دیا، خاتون جاں بحق
3 July 2026
حکومت برآمدات کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام
3 July 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جیلوں کے نظام میں بہترین اصلاحات ناگزیر قرار دیدیں
3 July 2026
اسلام آباد: تھانہ شالیمار کے علاقے ایف 10 میں نوجوان نے خودکشی کر لی
3 July 2026
انٹرنیٹ ٹریفک میں آنے والے تعطل کی مسلسل نگرانی جاری ہے، پی ٹی اے
3 July 2026
قانون کو اہمیت دینے والے ملک ترقی کی دوڑ میں کبھی پیچھے نہیں رہتے: مراد علی شاہ
3 July 2026
روزگار کے پائلٹ منصوبے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ کو باقاعدہ سرکاری پروگرام بنانے کا فیصلہ
2 July 2026
کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ
2 July 2026