LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل

Web Desk

6 October 2026

آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے کابینہ کے تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر سے بورڈ آف ریونیو کا قلمدان واپس لے کر راجہ محمد ریاست کو تفویض کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عبدالرحمان آرائیں کو سیاحت کے ساتھ ساتھ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر، صنعت و کامرس، لیبر و اوزان و پیمائش، معدنی وسائل اور پرنٹنگ پریس کے اہم محکمے بھی سونپ دیے گئے ہیں۔ محکموں کی اس نئی تقسیم کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔