LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس خالد یوسف چودھری نے حلف اٹھا لیا

Web Desk

29 December 2025

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے نو تعینات جج جسٹس خالد یوسف چودھری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہو گئی۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز، سابق ججز، بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، سرکاری حکام اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیکرٹری قانون آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ارشاد احمد قریشی نے جسٹس خالد یوسف چودھری کی بطور جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

جسٹس خالد یوسف چودھری اس سے قبل جج ہائیکورٹ رہ چکے ہیں اور سپریم کورٹ میں تعیناتی کے وقت بطور کسٹوڈین جائیدادِ متروکہ فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کی اور اسی سال میرپور میں وکالت کا آغاز کیا۔