ڈاکٹر ہدایت دے گا تو عمران خان کو ایک مہینے کے لیے اسپتال بھیج دیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
Web Desk
22 February 2026
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے علاج سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی تھیں، حالانکہ جب تک معالج ڈاکٹر باضابطہ طور پر اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت نہ دے، کسی کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ڈاکٹر سفارش کریں تو عمران خان کو ایک ماہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کر رہے ہیں اور یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک مہنگائی کے شدید دباؤ کا شکار ہیں، جہاں لوگ معاشی مشکلات کے باعث پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان میں مذہبی رجحان اور سماجی تعاون کے باعث حالات اس قدر سنگین نہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور عوام کی سہولت کے لیے خطیر وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان بتدریج مشکلات سے نکل کر استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ایاز صادق نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، بھائی چارے اور دوستی کا خواہاں ہے، تاہم اگر جنگ مسلط کی جائے تو بھرپور جواب دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور بچوں پر حملہ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026