لندن ہاکی پرو لیگ میں پاکستانی پرچم کی غلط نمائش, انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی سے غیر مشروط معذرت
Web Desk
23 June 2026
لندن میں منعقدہ ہاکی پرو لیگ میچ کے دوران پاکستانی قومی پرچم کی غلط نمائش پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) سے باضابطہ طور پر غیر مشروط معذرت کر لی ہے۔ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کی ڈائریکٹر ہلیری اٹکنسن نے پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے اس آپریشنل غلطی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فیڈریشن اس سنگین غلطی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بغیر کسی عذر کے معافی کی خواستگار ہے۔ ڈائریکٹر ہلیری اٹکنسن کا کہنا تھا کہ پرچم کسی بھی ملک کی شناخت، فخر اور نمائندگی کا اہم ترین نشان ہوتا ہے، اور اس واقعے سے پاکستانی ٹیم، مداحوں اور عوام کے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی ہے، اس پر فیڈریشن کو شدید افسوس ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اندرونی طریقہ کار اور آپریشنل مراحل کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔ خط کے آخر میں انہوں نے پاکستان کی پرو لیگ میں شرکت اور کھیل کے لیے ان کے عزم کو سراہتے ہوئے صدر پی ایچ ایف سے مخلصانہ معذرت قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026