آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
Web Desk
17 February 2026
آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی۔
چانسلر نے وزیراعظم سے ملاقات کے لمحات شیئر کرتے ہوئے شہباز شریف کی جرمن زبان میں روانی کو سراہا اور کہا کہ ان کی جرمن بولنے کی مہارت نے انہیں حیران کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے، جہاں لوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور خرم بٹ بھی شامل تھے۔
وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق ویانا میں آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی جبکہ مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم اور آسٹریا کے چانسلر نے مشترکہ صدارت میں بزنس فورم کا انعقاد بھی کیا، جس میں پاکستانی اور آسٹرین کمپنیوں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026