آسٹریلیا میں یہودی تقریب پر حملہ؛ سڈنی میں کارروائی، مزید 7 افراد گرفتار
Web Desk
18 December 2025
آسٹریلیا میں یہودی تقریب پر ہونے والے حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے مزید 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس حملے میں سڈنی کے ساحل پر ہونے والے واقعے میں 15 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں ملوث ایک حملہ آور جوابی فائرنگ میں مارا گیا جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے اور پولیس کی تحویل میں موجود ہے۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں باپ بیٹا ملوث تھے اور کسی تیسرے شخص کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد ذہنی طور پر داعش کے نظریات سے متاثر تھے۔
تاہم بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیس نے سڈنی کے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں دو گاڑیوں میں سوار مشکوک افراد کی نشاندہی کی گئی تھی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار افراد کسی ممکنہ پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کی سمت بانڈی بیچ کی جانب تھی، تاہم فوری طور پر ان افراد کا حالیہ بانڈی بیچ ہنوکا حملے سے کوئی براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔
اسکائی نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والے ساتوں افراد میلبورن سے روانہ ہوئے تھے اور ان کا سفر تقریباً نو گھنٹوں پر محیط تھا، تاہم بانڈی بیچ جانے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار افراد کے بانڈی بیچ پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے سے کسی قسم کے تعلق کے شواہد سامنے نہیں آئے۔
متعلقہ عنوانات
ایچ آئی وی سے بچاؤ کی کم قیمت دوا، بڑی خبر آگئی
26 July 2026
ایران کا آپریشن نصر 2 میں 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
26 July 2026
دنیا میں پہلی بار ایبولا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع
26 July 2026
سمندر میں ڈوبے بازنطینی جہاز کے ملبے سے سونے کے زیورات دریافت
26 July 2026
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
26 July 2026
گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف
26 July 2026
امریکا نے آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، سینٹ کام
26 July 2026
ایران نے اسرائیل کو جنگ میں دوبارہ کودنے سے خبردار کر دیا
26 July 2026