LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ لیگی قیادت کی تنقید پر شیری رحمان کا سخت ردعمل، انتخابی دھاندلی کے الزامات دہرا دیے آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ ہیں: خواجہ آصف این ڈی ایم اے کی رپورٹ: ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 109 افراد جاں بحق، 362 زخمی بھارت میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے زیرِآب، 10افراد ہلاک سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید، معاشی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے سینیٹ کمیٹی نے نیپرا سے تمام آئی پی پیز کی تفصیلات طلب کرلیں پاکستان میں 1 کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار: عالمی ادارہ صحت آزاد کشمیر الیکشن، بلاول شکست تسلیم کرکے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں: احسن اقبال بحیرہ کیسپین میں ایرانی جہاز پر حملہ، روس کا یوکرین پر سخت ردعمل الزام سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول اپنے بیانیے اور کارکردگی پر مزید محنت کریں: مریم نواز آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے: بلاول بھٹو ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، مگر مہنگائی بدستور بڑا چیلنج ہے: ایس اینڈ پی گلوبل رپورٹ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار

آسٹریلیا: یہودیوں کے تہوار کی تقریب پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک

Web Desk

14 December 2025

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے میں یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعہ میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، مقامی پولیس کی جانب سے ہلاکتوں کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقے پر فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ 13 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزے نے واقعہ کو انتہائی چونکا دینے والا اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور زخمیوں کی جان بچانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بونڈی بیچ سے دو افراد کو حواست میں لیا گیا ہے، پولیس نے شہریوں سے اپیل کی آپریشن تاحال جاری ہے اور وہ علاقے میں جانے سے گریز کریں۔