لاہور:وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
Web Desk
19 July 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں اس وقت پیش آیا جب وفاقی وزیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ جا رہے تھے۔ عطا اللہ تارڑ کے مطابق، ایک گاڑی نے انہیں اوور ٹیک کیا اور کار سے باہر پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی، جس پر ان کے اسٹاف نے گاڑی کا پیچھا کر کے نمبر نوٹ کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وہ اس واقعے میں محفوظ رہے اور یہ کوئی ٹارگٹڈ حملہ نہیں تھا، بلکہ ملزم نوجوان کو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ کار میں کون موجود ہے۔ لاہور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اعزاز؛ رانا مشہود نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ‘ٹریونڈا’ دنیا کے سامنے پیش کر دی
20 July 2026
پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمالیا
20 July 2026
مہاجرین ووٹ دے کر ثابت کریں وہ جموں و کشمیر کا لازم حصہ ہیں: احسن اقبال
19 July 2026
دنیا بھر میں میٹا سروس عارضی طور پر متاثر ہونے کے بعد بحال
19 July 2026
مال بردار ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور سمیت مختلف روٹس کی ٹرینیں منسوخ
19 July 2026
لاکھوں نوجوان بنوقابل پروگرام میں رجسٹرڈ، جلد آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے: حافظ نعیم
19 July 2026
عامر خان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر گفتگو
19 July 2026
کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی
19 July 2026