عمران خان کے معائنے میں سپریم کورٹ کے حکم کی تمام ریکوائرمنٹس مکمل کیں: عطا تارڑ
Web Desk
22 August 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے جاری کردہ احکامات اور قانونی ریکوائرمنٹس کو مکمل طور پر شفاف انداز میں پورا کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معائنے کے وقت بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹرز موقع پر موجود تھے، جبکہ انتظامیہ نے سیکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے۔
وزیرِ اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور حکومت کا موقف ہے کہ قانون کی نظر میں تمام قیدیوں کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے اور کسی کو خصوصی رعایت یا استثنیٰ نہیں ملنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت آئین و قانون کی روشنی میں ہی تمام امور کو آگے بڑھائے گی اور اس کیس میں بھی عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026