LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے: دریائے سندھ میں 245,000 کیوسِک تک بہاؤ کا امکان، نان و نفقے کا تعین والد کی مالی استطاعت کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ

مخالفین کو آزاد کشمیر میں ہماری کامیابی ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ

Web Desk

3 August 2026

وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے، جبکہ مخالفین سے ہماری کامیابی ہضم نہیں ہو رہی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے تعمیر و ترقی اور کارکردگی کے ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاجواز الزامات لگانے والے شواہد پیش کریں۔ عطا تارڑ نے یاد دہانی کرائی کہ جس طرح مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی فتح پر مبارکباد دی تھی، اسی طرح انہیں بھی کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔