LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بائیکاٹ کی تجاویز مسترد کر کے میدان میں رہیں گے: ندیم افضل چن ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک اور حملہ غزہ سے انخلا پر اسرائیل میں سیاسی اختلافات، نیتن یاہو دباؤ کا شکار دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ

Web Desk

17 February 2026


لندن: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل دی جا رہی ہے اور نہ ہی ڈھیل، اس حوالے سے تمام باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی کی صحت کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بلاوجہ سنسنی پھیلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اب بہت بہتر ہے اور جو مسئلہ تھا وہ حل ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی کی صحت کے حوالے سے باضابطہ بریفنگ دی گئی ہے اور صحت کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ دعوے کیے جاتے تھے کہ سہولیات ختم کر دی جائیں گی، تاہم موجودہ صورتحال میں طبی ماہرین نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا اور پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کیا گیا۔

عطا تارڑ نے زور دیا کہ صحت جیسے سنجیدہ معاملے کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔