پنجاب میں کالعدم تنظیم کے عہدیداروں کے 23 ارب سے زائد اثاثے منجمد
Web Desk
18 November 2025
پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے مرکزی عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ کارروائی میں تنظیم کے 92 بینک اکاؤنٹس سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں کومبنگ آپریشن کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے 9 مالی معاونین کے خلاف مقدمات بھی قائم کر دیے گئے۔ حکومت پنجاب نے انتہا پسند عناصر کے نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر توڑتے ہوئے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر مواد برآمد کیا، جبکہ احتجاج کی آڑ میں نفرت انگیز فنڈنگ کے تمام ذرائع بند کر دیے گئے۔
حکومت پنجاب نے دیگر صوبوں میں بھی کارروائی کی سفارش کے لیے وفاق سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کے خلاف 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
صوبے میں مساجد اور آئمہ کرام کی رجسٹریشن مہم کے دوران 61 ہزار سے زائد فارم تقسیم ہوئے جبکہ 50 ہزار سے زیادہ آئمہ کرام نے باضابطہ رجسٹریشن کروا لی ہے۔ 82 فیصد رجسٹریشن مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ نے اطمینان کا اظہار کیا۔
پانچ بڑے وفاق المدارس نے بھی حکومتی مہم پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت دی کہ آئمہ کرام کے احترام کا مکمل خیال رکھا جائے اور انہیں بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس پر مستقل پابندی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے اسلام آباد دھماکے کے تناظر میں صوبے میں سرویلنس مزید سخت کرنے اور ہر ضلع میں ڈرون مانیٹرنگ کے استعمال کا حکم دیا، جبکہ ہراسانی کے واقعات کی ڈرون نگرانی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی
29 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
29 September 2026
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
29 September 2026
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
29 September 2026
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
29 September 2026
سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ
29 September 2026
کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی
29 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026