آسام میں مسافر ٹرین ہاتھیوں کے غول سے ٹکرا گئی، 7 ہاتھی ہلاک، بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
Web Desk
20 December 2025
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک مسافر ٹرین ہاتھیوں کے غول سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 ہاتھی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ گزشتہ رات پیش آیا، جب ٹرین ہاتھیوں کے غول سے ٹکرا کر پانچ بوگیوں سمیت پٹری سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیور نے ہاتھیوں کو دیکھتے ہی ایمرجنسی بریک لگائی، تاہم ٹرین بروقت نہ رک سکی۔ متاثرہ ٹرین بھارتی ریاست میزورام سے نئی دہلی جا رہی تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، آسام بھارت میں موجود تقریباً 22 ہزار جنگلی ہاتھیوں میں سے 4 ہزار سے زائد کا مسکن ہے۔ حکام کے مطابق ہاتھیوں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے مخصوص راہداریوں میں ٹرینوں کی رفتار پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاہم یہ حادثہ ان مقررہ راہداریوں سے باہر پیش آیا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026