صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب کرلیا
Web Desk
25 February 2026
اسلام آباد: آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس 2 مارچ 2026 کو دوپہر تین بجے منعقد ہوگا۔
آئینی روایت کے مطابق پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جاتا ہے، جس سے صدر مملکت خطاب کرتے ہیں اور حکومت کی پالیسی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری بطور صدرِ پاکستان مشترکہ اجلاس سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔ ان کے خطاب میں قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور عالمی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خلاف قومی عزم پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔
خطاب میں ملک کے اندر بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026