ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ اور ملک کو مضبوط بنائیں گے، صدر آصف زرداری
Web Desk
28 May 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک کو مزید مستحکم بنائیں گے۔
سندھ کے شہر مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی وراثت کو آگے لے کر چل رہی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ انیس سو تہتر کے آئین کے تحت سیاست کی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھٹو خاندان کے شہداء نے ملک اور جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں جبکہ پاکستان کے استحکام اور عوامی خودمختاری کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا گیا، جب بھارتی طیارے گرائے گئے تو ان کی عقل ٹھکانے آگئی۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے چالیس طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود تھی تاہم ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی طیاروں نے معصوم پاکستانیوں پر حملے کیے تھے، پاکستان نے ان کے آٹھ طیارے مار گرائے۔ انہوں نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ وہاں کے حالات دنیا کے سامنے نہیں لاتے جبکہ بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوچکی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کو معاشی خودمختاری دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جدید تقاضوں کے مطابق زراعت کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور قومی اتحاد ہی ملک کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026