شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ چلنے کا ارادہ، بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
Web Desk
17 February 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ایک سوچ پر حکومت بنائی ہے، شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ چلنے کا ارادہ ہے، بانی پی ٹی آئی کے چارسالہ دور میں حکومت فیض حمید نے کی، فیض حمید کو کیا پتہ کہ کیسے حکومت کرنی اورعوام کو کیسے ریلیف دینا ہے۔
وہاڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے تنقیدی تیر برسادیئے۔۔ کہا کہ کے پی حکومت مارکٹائی پر اتری ہوئی ہے، انہوں نے ملک بنانا نہیں، خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں کوئی کام نہیں کیا، یہ ملک 4سال رکا رہا، کوئی کام نہیں ہوا،بانی پی ٹی آئی کو روز بھاشن دینے کی عادت تھی۔ صدرزرداری کاکہناتھاکہ جیلیں غیرت سے کاٹٰی جاتی ہیں،،،رونے دھونے سے نہیں۔ صدرزرداری کاکہناتھاکہ ہم نے مریم بی بی، شہباز شریف کو بھی ووٹ دیا، ہمارا شہباز شریف اورمریم بی بی کے ساتھ چلنے کا ارادہ ہے، ہم نے صدر کی سیٹ کیلئے بھی ووٹ مانگا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کوشش کررہے ہیں،حالات پہلے سے بہتر ہیں۔ صدرزرداری کاکہناتھاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ایک انچ زمین پر بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026