قائداعظم کی قیادت آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہے، تینوں مسلح افواج کا بابائے قوم کو خراجِ عقیدت
Web Desk
24 December 2025
پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی مثالی قیادت، آئین کی بالادستی اور ثابت قدمی کو موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے بابائے قوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے پُرمسرت موقع پر فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل اور چیف آف ایئر اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج نے بابائے قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر مبنی ایک مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
مسلح افواج نے اس امر پر زور دیا کہ قائداعظم کی مثالی قیادت، آئین کی پاسداری اور ثابت قدم عزم عصرِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے میں قوم اور اس کی افواج کی رہنمائی کرتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قائداعظم کے نظریات اور امنگوں کے مطابق قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے پوری لگن سے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد بھی پیش کی گئی، اور ملکی ترقی میں ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے قائداعظم کے وژن سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج قائداعظم محمد علی جناحؒ کی وراثت کو برقرار رکھنے اور قوم کی غیرت، حوصلے اور جذبے کے ساتھ خدمت کے عزم پر ثابت قدم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026