مسلح افواج جغرافیائی سرحدوں اورداخلی سلامتی کے تحفظ کیلئے چوکس ہیں: فیلڈ مارشل
Web Desk
8 January 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت چوکس اور مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہیں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق پر بریفنگ دی گئی، جس میں مستقبل کے جنگی ماحول سے ہم آہنگ جدید جنگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے جدت، انوویشن اور لچک کو مستقبل کے میدانِ جنگ کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے فوجی جوانوں کی جسمانی فٹنس اور بلند مورال پر زور دیا۔ انہوں نے فوجی اہلکاروں کیلئے اسپورٹس اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔
بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سنٹر کا دورہ کیا اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی پر میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں اور ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
لاہور گیریژن آمد پر کور کمانڈر لاہور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026