LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

عارف والا: ڈھائی ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون کی لاش برآمد

Web Desk

4 July 2026

عارف والا کے نواحی گاؤں 68 ای بی سے ڈھائی ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی طلاق یافتہ خاتون کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ علشبہ کو اس کے سابق شوہر نے بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو کھیتوں میں دبا دیا تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا، جس نے دورانِ تفتیش اپنی سابقہ بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ہی کھیتوں سے مقتولہ کی لاش برآمد کی گئی، جسے فوری طور پر ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔