’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ بلاسود قرض جلد واپس کرنے پر رعایت دینے کی سفارش
Web Desk
18 December 2025
پنجاب حکومت نے “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت بلاسود قرض سے مستفید ہونے والے افراد کے لیے سہولیات میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروگرام ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اخوت، این ایس آر پی اور دیگر مائیکروفنانس اداروں نے عملی تجاویز پیش کیں، جبکہ ڈی جی پھاٹا نے رعایت کے اطلاق کے لیے ایس او پیز جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس میں سفارش کی گئی کہ پروگرام کے تحت فراہم کیے گئے بلاسود قرض کی جلد واپسی پر مستفید افراد کو 20 فیصد تک رعایت دی جائے، اور دورانِ قرض مدت وفات یا معذوری کی صورت میں بھی رعایت فراہم کی جائے۔
ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق قرض کی واپسی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اور رعایت کا اطلاق 10 سالہ قرض کی 3 سے 6 سال میں قبل از وقت واپسی پر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت شہریوں کو 10 سال کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جاتا ہے، اور مجوزہ ایس او پیز جلد صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کی جائیں گی۔
ڈی جی پھاٹا نے مزید کہا کہ رعایت دینے کا مقصد مستفید شہریوں کے لیے مزید سہولت پیدا کرنا اور وقت سے پہلے واپس ہونے والی رقم سے مزید افراد کو گھر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026
آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026