9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
Web Desk
6 October 2026
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پراسیکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے بھی طلب کیا ہے۔ سماعت کے دوران اسد عمر، فواد چوہدری اور مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026
نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے
6 October 2026
ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی
6 October 2026
امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ
6 October 2026