LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کی وزیرِ اعلیٰ کے پی و دیگر کے خلاف اشتہاری کارروائی

Web Desk

18 December 2025

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کر دی ہے۔ عدالت کے احکامات کی روشنی میں مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز چسپاں کر دیے گئے ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر ملزمان کی طلبی سے متعلق نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں۔ نوٹسز میں سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ کارروائی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکمنامے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ نوٹسز کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں، لہٰذا انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا ہے۔

عدالت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ملزمان کو پیشی کے لیے یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ اگر سیکشن 87 کی کارروائی کے دوران بھی ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔