وینزویلا فوج کا قومی خود مختاری کیلئے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان
Web Desk
4 January 2026
وینزویلا کی مسلح افواج نے قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کارروائی کے بعد ملک بھر میں فوجی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ وینزویلا کی فوج نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کو عبوری صدر تسلیم کر لیا ہے۔
دوسری جانب نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے عبوری صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے صدر نکولس مادورو سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پہلے خطاب میں عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تاریخ اور انصاف اس صورتحال کے ذمہ دار عناصر کا احتساب کریں گے۔
فوجی حکام کے مطابق قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ادارے ہائی الرٹ پر ہیں، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔ حالیہ پیش رفت کے بعد وینزویلا کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026